وزیر اعظم نریندر مود ی کل ہندنیپال سرحد سے ملحق بہرائچ ضلع کے نانپارہ میں پریورتن ریلی سے خطاب کریں گے۔مشرقی اترپردیش کے اس سرحدی علاقے میں جلسہ عام کرنا بی جے پی کے وزرائے اعظم
کے لئے ہمیشہ خوش قسمتی سمجھا جاتا رہاہے۔وزیر اعظم مسٹر مودی کی ریاست میں یہ پانچویں پریورتن ریلی ہے اس سے پہلے وہ غازی پور، آگرہ، کشی نگر اور مرادآباد میں پریورتن ریلی سے خطاب کرچکے ہیں۔